پی ٹی آئی اراکین کا کورنگی یوسی 26 میں جاری احساس کیش پروگرام کے مقام کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا گزشتہ روز کورنگی یوسی 26 میں جاری احساس کیش پروگرام کے مقام کا دورہ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کو اولین ترجیح دیتے ہوئے فنڈز کی رقم مستحقین کے لیے جاری کی وفاقی حکومت عوام کی کفالت کرنے کے لیے کوشاں ہیں رقم کی فراہمی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڑ کی تصدیق کے بعد کی جارہی ہے انتظامیہ کا کردار قابل تعریف ہے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ رقم کی تقسیم کررہے ہیں دوسری جانب اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کو پہلے ترجیح دی ہے اور غریب گھرانوں میں رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری کیا وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ چاروں صوبوں کے وزیر اعظم ہیں یہ 12000 متاثرہ خاندانوں کی کفالت کے لیے جاری کیے گئے اپوزیشن جماعتیں عمران خان کے اقدامات کو سراہنے کہ بجائے آج بھی جھوٹ پر مبنی سیاست کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کے مشکور ہیں، پروگرام پر امن انداز میں رقم کی تقسیم کی جارہی ہے ہم ایک قوم ہوکر مشکل وقت سے جلد نجات پالیں گے وزیر اعظم عمران خان متاثرہ خاندانوں کے درد کو سمجھتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی فرد بھوکا نہیں رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں