فیصل آباد: بیٹے کو تنخواہ نہ دینے پر خاتون کی پیزا شاپ پر توڑ پھوڑ

فیصل آباد: (ایچ آراین ڈبلیو) فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں خاتون نے بیٹے کو تنخواہ نہ دینے پر پیزا شاپ پر توڑ پھوڑ کی جبکہ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون نے غصے میں آکر پیزا شاپ کے دورازے اور دیگر سامان بھی توڑ دیا۔ دکان کے ملازمین کی جانب سے مدد کیلئے پولیس کو بلایا گیا تو خاتون نے اہلکاروں کو بھی آگے لگا دیا اور ان کیساتھ بھی ہاتھا پائی شروع کر دی۔واقع کی فوٹیجز دنیا نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس میں خاتون کو توڑ پھوڑ کرتے، ملازمین اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں