گذشتہ 24 گھنٹوں میں 569 نئے ٹیسٹ، 93 نئے کیسز، وزیراعلیٰ سندھ کی آگاہی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 93 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 569 نئے ٹیسٹ کیے گئے ، جس سے 93 کیسز ظاہر ہوئے ، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ابھی تک 13309ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 1411مثبت آئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کرگئے ، جو مجموعی مریضوں کا 2.1 فیصد ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 مریض صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں ، اب تک 389 مریض صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ اس حساب سے کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی 28 فیصد ہے، اس وقت 645 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، 7 مریض آئسولیشن سینٹر اور 992 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 71 مریضوں کی عمریں 1تا10 سال،118 مریضوں کی 11تا20 سال ہے ، 311 مریضوں کی عمریں 21 تا30 سال اور 260 مریضوں کی 31 تا40 سال ہے، 196 مریضوں کی عمریں 41 تا50 سال اور 226 مریضوں کی عمریں 51 تا60 سال ہے، 152 مریضوں کی عمریں 61 تا70 سال اور 47 مریضوں کی عمریں 71تا80 سال ہے ، مریضوں کی عمریں 81 تا 90 سال کے درمیان ہے، انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کی عمریں بتا رہی ہے کہ کوئی بھی وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے، اس لیے بہت ضروری ہے کہ عوام سماجی دوری اور لاک ڈائون کا خیال رکھیں، کُل کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 68.3 فیصد مرد ہیں، کُل متاثرہ مریضوں میں 31.7 فیصد خواتین ہیں ، اس حساب سے مرد اس مرض سے زیادہ متاثرہورہے ہیں کیوں کہ وہ باہر گھوم رہے ہیں، باہر گھومنے والے مرد کورونا وائرس باہر سے گھر لے جاتے ہیں اور خواتین کو متاثر کرتے ہیں، میں ایک بار پھر آپ سب کو درخواست کرتاہوں کہ لاک ڈائون پر عمل کریں، اپنا ، اپنے بچوں ، خاندان ، دوستوں اور تمام شہریوں کی حفاظت آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے، احتیاط کریں گے تو سب محفوظ رہیں گے، ورنہ صورتحال بگڑ جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں