ٹائیگر فورس کو مسترد کرتے ہیں۔ ریاستی ادارے بھی خدا سے معافی مانگیں،فضل الرحمنٰ

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہا کہ پاکستان کرونا وبا کی ضد میں ہے. عالمی سطح پر معیشت متاثر ہو چکی ہںے، موجودہ حکمران ان حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ریاستی ادارے لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے، کورونا وائیرس سے متاثرہ لوگوں میں دیہاڑی مار لوگ شامل ہںے، ہم نے مشاورت سے اجتماعات کو ختم کرنے کی ترغیب دی ہے لیکن لوگوں کو مسجدوں سے روکنا علماء کا کام نہیں. علماء پر ایف آئی آر درج کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، اگر مساجد سے لوگ روکے جا رہے ہیں تو یہ ایکشن بدنیتی پر مبنی ہیں لوگوں کے جمگٹے ہر جگہ بند ہونا چاہئے. انہوں نے کہا کہ پولیس لوگوں میں نظم پیدا کریں .نہ کہ لوگوں کو راستوں میں تنگ کریں عوام بھی وردی کا احترام کریں. خبر چلی ہے کہ کم از کم گیارہ سو افراد بیرونی ممالک سے آ ئے ہیں اور غائب ہو گئے. ثابت ہوگیا کہ حکومت ناکام ہو گیا ہے، نیب صرف سیاسی لوگوں کو گرفتار اور بدنام کر رہے ہیں، عوام کو اپنے بچوں کی بھوک نہیں دیکھی جاتی. ہم ٹائیگر فورس کو مسترد کرتے ہیں۔ ریاستی ادارے بھی خدا سے معافی مانگیں، یہ وقت کڑے امتحان کا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں