لی مارکیٹ کے ہوٹلزمالکان نے حکومت سندھ سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کردیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لی مارکیٹ کے ہوٹلزمالکان نے حکومت سندھ سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کردیا ، یومیہ لاکھوں روپے نقصان کا سامناہے،100فیصد کمرے خالی ہیں،ہوٹلز اونرزویلفیئرایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت بجلی ،گیس ، پانی کے بلوں سمیت دیگر ٹیکسز کی مد میں ریلیف فراہم کرے، عملے کی تنخواہوں اور یوٹلیٹی بلوں تک کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، دیگر انڈسٹریزکے ساتھ لی مارکیٹ ہوٹلز کو بھی ریلیف پیکج میں سرفہرست رکھا جائے، ایسوسی ایشن رہنماؤں نے کہا کہ یوٹلیٹی بلز کی ادائیگیاں موخر، ہوٹلوں پر عائد حکومتی محصولات کی چھوٹ فراہم کرکے فوری ریلیف دیا جاسکتاہے، اسی فیصدبلڈنگ ہوٹلز کے مالکان نے کرائے پر ہیں ،ہر صورت میں کرائے کی ادائیگی کرنی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں