گارمنٹ فیکٹری پر چھاپہ 2 سپروائزر گرفتار

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گارمنٹ فیکٹری پر چھاپہ مار کر2 سپروائزرز کو گرفتار کر لیا- پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیکٹری میں کام جاری تھا اور فیکٹری میں 125 ملازمین کام کر رہے تھے جن میں 14 خواتین ورکرز بھی شامل تھیں جبکہ فیکٹری کے باہر 66 موٹر سائیکل بھی پارک کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں