ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی جانب سے رقوم کی تقسیم

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی جانب سے خشک سالی ریسپونس پروگرام کے تحت مستفید ہونے والوں میں رقوم کی تقسیم، عمرکوٹ پولیس کے سخت سیکیورٹی اقدامات۔

ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی جانب سے خشک سالی پروگرام کے تحت مستفید ہونے والوں میں 14 سے 23 اپریل تک بمقام نبی سر تھر، چیل بند کنری، گاٶں جانھیرو پواٸنٹ ون، اور ٹو تعلقہ عمرکوٹ، گاٶں رمیو گجو پواٸنٹ ون اور ٹو کھوکھراپار میں رقوم کی تقسیم کی جاٸے گی۔

ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عامر عباس شاہ کے احکامات پر تمام مزکورہ مقامات کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جا چکے ہیں، عمرکوٹ پولیس کے کل 20 اہلکار تعینات کر دیے گۓ ہیں جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سپروژن کریں گے۔

کرونا واٸرس کے تناظر میں تعینات پولیس اہلکاران احتیاطی تدابیر اور معیاری طریقہِ کار (SOP) کو بجا لاتے ہوۓ ڈیوٹی کے فراٸض انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں