کراچی کے مختلف علاقوں میں مخیر حضرات کی مدد سے رینجرز نے راشن تقسیم کیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پاک آرمی کے جوانوں نے مخیر حضرات کے تعاون سے وبائی مرض کرونا سے حفاظتی لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر کراچی کے مختلف علاقوں جن میں کورنگی (UC-31)،ضیاء کالونی، ایس ایف ٹی (UC-13)،کھوکھراپار ملیر،لانڈھی اور عظیم گبول گوٹھ شامل ہیں میں مستحقین، دیہاڑی دار طبقہ اور بے روزگار افراد میں راشن واشیاء خوردنوش کے 2 ہزارسے زائد بیگز تقسیم کیے گئے اور پاک آرمی اور رینجرز کی جانب سے شہریوں کو سوشل ڈسٹینسنگ اورکرونا سے حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ نظم وضبط کو برقرار رکھیں غیر ضروری طور پرگھر سے باہر نہ نکلیں تاکہ راشن کی تقسیم کا عمل منظم انداز سے ہو سکے اور آپ کی خدمت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پاک آرمی اور سندھ رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہاتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں