لاک ڈاؤن میں‌نرمی، پنجاب میں بھی مختلف دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) لاک ڈاؤن میں‌نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں بھی مختلف دکانیں اور کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت دے دی گئی.. پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں‌ پچیس اپریل تک توسیع کا فیصلہ بھی کیا ہے.. حکومت پنجاب نے کم خطرے کا شکار شعبوں کو فوری کھولنے کی منظوری دی جن کاروباروں کو اجازت دی گئی ہے انہیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، کم سے کم عملے کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور اس دوران سماجی فاصلے کو یقین بنانا ہوگا۔ دفاتر اور دکانوں پر ماسک، سینیٹائزر کی دستیابی اوردیگر ہدایات پر عملدرآمد کرانا ضروری ہوگا۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹریشن ،پلمبر ،بڑھئی، درزی، پرچون اسٹورز، بیکریز ،آٹا چکی، ڈیری شاپس ،چکن اینڈ گوشت ،مچھلی ،فروٹس، سبزیاں ،تندور ،آٹو ورکشاپس ،ٹائر پنکچرز ،اسپیئر پارٹس، پیٹرول پمپس اور آئل ڈپو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ پوسٹل کوریئر سروسز اور پک اینڈ ڈراپس کو خدمات فراہم کرنے جبکہ ریسٹورنٹس سے کھانا لے جانے اور ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت ہوگی۔ کیمیکل ،سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، پروگرامنگ کمپنیوں، کال سینٹرز، ای کامرس بزنس اور لوکل ڈلیوریز کمپنیوں کو 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی ہے۔ سماجی ،مذہبی تقریبات ،میلوں،اسپورٹس فیسٹول، جم، اسنوکر کلب، شادی ہال، تقریبات، تعلیمی اداروں، دینی مدارس بند رہیں گے اورامتحانات پر پابندی رہے گی۔ تمام مارکیٹس ،شاپنگ مال ،ریسٹورنٹس، سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے اور بین الاصوبائی اور ایک سے دوسرے شہر لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں