لاک ڈاؤن کے باعث اونٹنی کا دودھ بیچنے والے قیمت آدھی کرنے پر مجبور

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) لاک ڈاؤن کے باعث غریبوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا ہے..کراچی میں اونٹنیوں کا تازہ دودھ بیچنے والے خانہ بدوش آدھی قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.. عام طور پر شہری دکانوں کے بجائے خانہ بدوشوں سے ہی اونٹنی کا دودھ خریدنےکو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ انہیں تازہ دودھ دھو کر گاہکوں کو دیتے ہیں.کراچی میں‌ لاک ڈاؤن کے باعث عام دنوں‌میں تین سو روپے فی کلو تک فروخت ہونے والا دودھ ڈیڑھ سو روپے کلو فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.. نرخ‌ آدھے کرنے کے باوجود خانہ بدوشوں‌کو دودھ کے گاہک مشکل سے مل رہے ہیں..

اپنا تبصرہ بھیجیں