سانگھڑ: مستحق افراد میں 20 ہزار راشن کے بیگ تقسیم کئے جائیں گے

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجا نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے مستحق افراد میں 20 ہزار راشن کے بیگ تقسیم کئے جائیں گے جس کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار بیگ تقسیم کیے گئے ہیں. ڈی سی آفیس سانگھڑ سے آج جاری کردہ بیان میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجا نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے رلیف پیکیج کے تحت ضلع بھر کی 71 یوسیز اور 194 وارڈز میں راشن کی تقسیم شروع کی گئی ہے جس کے لئے پہلے سے ہی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھی جن میں متعلقہ یو سیز لا عملہ اور حکام شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں مستحق افراد کی بھی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 5 ہزار راشن کی بیگ تقسیم کی گئیں ہیں. انہوں نے بتایا کہ راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ نے مجموعی صورتحال کو بھی قابو میں رکھا ہے جس کے دوران مستحق خواتین میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم. تمام ہسپتالوں کی نگرانی اور کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ سمیت سیکیورٹی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جا رہی ہے. محکمہ اطلاعات حکومت سندھ سانگھڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں