فیصل ایدھی نے وزیراعظم کو ایک کروڑ عطیہ کا چیک دیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی طرف سے قائم کئے جانے والے کرونا امدادی فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا چیک ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے پیش کیا، وزیراعظم نے فیصل ایدھی کی طرف اس تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کراچی سمیت ملک بھر میں ایدھی فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں