مفتی منیب الرحمن کے اعلان کی حمایت کرتے ہیں۔خواجہ شفیق اللہ البدری

ملتان ( ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا ہے کہ مساجد سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کیلئے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔مفتی منیب الرحمن نے جرات اوربیباکی کے ساتھ حق بیان بیان کیا ہے۔جس سے نام نہاد لبرلزاوراسلام دشمن قوتوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔مگر ہم مفتی منیب الرحمن کے خلاف ہر قسم کے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔وہ متحدہ میلاد کونسل کی سپریم کونسل کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری،سیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی،بانی رکن الدین ندیم حامدی،علامہ حنیف انصاری،علامہ امیر اظہر سعیدی،مرزادانش اورعبدالحمید بدری نے شرکت کی۔خواجہ شفیق اللہ البدری نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے انتہائی متبرکت اورمقدس مہینہ ہے،اس ماہ مقدس میں عبادات پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ماہ رمضان المبارک میں نماز،تراویح،اعتکاف اوردیگر عبادات کیلئے مساجد کو کھلا رکھا جائے گا۔ہم باور کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے کھولی جانیوالی صنعتوں سے زیادہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہوسکتا ہے اورہم کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں علماء کرام کی توہین،ان پر جھوٹے مقدمات کا اندراج اورمساجد کی بے توقیری ناقابل برداشت ہے۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علماء کرام کی توہین کرنے والے پولیس آفیسرزاوردیگر اداروں کے ذمہ داران کے خلا ف بھرپور ایکشن لیا جائے۔تاکہ پھر کسی سرکاری اہلکار کو علماء کرام کی توہین کی جرات نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں