سندھ میں جے یوآئی کی کورونا ریلیف کی 15 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر سندھ میں پارٹی کی کورونا ریلیف کی 15 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، شعبہ انفارمیشن سیل کے مطابق جے یوآئی سندھ نے اب تک 9 کروڑ 14 لاکھ 31ہزار 922 روپے مالیت کا راشن 70,845 مستحق گھرانوں تک راشن پہنچایا ہے۔ جے یوآئی سندھ کی رفاہ عامہ کی رپورٹ صوبائی سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے ویڈیو پیغام میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے بیروزگار ہونے والے سندھ کے 29 اضلاع کے مستحق لوگوں میں 9 کروڑ سے زائد کا راشن جے یوآئی نے 23 مارچ 2020 سے 6 اپریل 2020 تک امداد کی صورت میں تقسیم کیا ہے ۔ سندھ کے 29 اضلاع میں سرفہرست ضلع سکھر میں 13790 راشن پیکجز ، لاڑکانہ میں 7000راشن پیکجزضلع غربی کراچی میں 5750 راشن پیکجز، نوشہروفیروز میں 4010 راشن پیکجز، خیرپور میں 4216 راشن پیکجز، ٹھٹھہ میں 3600 راشن پیکجز، میرپور خاص میں 3400 راشن پیکجز، کورنگی کراچی میں راشن پیکجز 3250 راشن پیکجز کراچی ملیر 2500 راشن پیکجز، کراچی وسطی 2330 راشن پیکجز، کراچی شرقی 2315 راشن پیکجز، گھوٹکی 2277 راشن پیکجز، سجاول 1920 راشن پیکجز، دادو 1887 راشن پیکجز، ٹنڈو الہیار 1432 راشن پیکجز، قمبر شہداد کوٹ 1320 راشن پیکجز، حیدرآباد 1255 راشن پیکجز، عمر کوٹ 1000 راشن پیکجز، مٹیاری 980 راشن پیکجز، نواب شاہ بینظیر آباد 880 راشن پیکجز، تھرپارکر 870 راشن پیکجز، بدین 740 راشن پیکجز، کراچی جنوبی 709 راشن پیکجز ، جیکب آباد 400 راشن پیکجز، ٹنڈو محمد خان 300 راشن پیکجز، کشمور کندھکوٹ 300 راشن پیکجز، سانگھڑ 230 راشن پیکجز، جام شورو 102 راشن پیکجز، شکارپور 100 راشن پیکجز جبکہ پورے صوبے میں جمعیت طلباء اسلام کی جانب سے 1982 راشن پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں ۔ جے یو آئی سندھ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں پکا پکایا کھانا، صفائی ستھرائی کیلئے سینیٹائزر اور صابن بھی لاکھوں افراد میں تقسیم کئے گئے۔ جبکہ یونٹس سطح پر عبادت گاہوں ، پولیس اسٹیشنز، ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر جراثیم کش اسپرے بھی کروائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں