شہر میں کتے بلی پالنے سے گرونا وائرس پھیلنے کے خطرات میں اضافہ

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) گلستان جوہر فلیٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہر میں کتے بلی پالنے سے گرونا وائرس پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہوگیا گلستان جوہر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے فلیٹوں میں کتے پال رکھے ہیں اور یونین کے عہدیداران چند روپوں کی خاطر لوگوں کو کتے پالنے کی اجازت دے رکھی ھے ان کتوں اور بلیوں کے پالنے سے فلیٹوں میں بیماریاں پیدا ھو رھی ہیں گلستان جوہر شمائل گارڈن بلاک E کی چوتھی منزل پر کتے پالنے کی اجازت دیدی گئی ہے یہ کتے مسلسل بھونکتے اور دوڑتے رہتے ہیں اور گندگی پھیلاتے ہیں
جس کی وجہ سے کرونا وائرس سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں عہدیداران نے وزیراعلی سندھ اور فیصل کنٹونمٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے مطالبہ کیا کہ فلیٹوں میں کتے پالنے پر پابندی عاِئد کی جائے اور فلیٹوں کی یونین کے عہدیداران کو پابند کیا جائے کہ وہ لوگوں کو فلیٹوں میں کتے پالنے کی اجازت نہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں