سپرہائی وے پر گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،دو زخمی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کمسن بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب مہران کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ایدھی کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ لطف ولد مٹھل جبکہ زخمیوں کی 30 سالہ اسلم ولد مولا بخش اور 2سالہ محبوب ولد عطا محمد کے نام سے ہوئی جنہیں نوری آباد پولیس نے عباسی شہید اسپتال کراچی منتقل کیا۔ متوفی سپر ہائی وے سے متصل آبادی میں رہائش پذیر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں