کورونا وائرس کے پیش نظر بھارتی جیلوں میں بے گناہ پاکستانی مچھیروں کو آزاد کیا جائے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) انصار برنی انٹرنیشنل ٹرسٹ سربراہ و سابقہ مشیر خاص یونائیٹڈ نیشن ایڈووکیٹ انصار برنی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت کے مختلف جیلوں میں سالوں سے قید سلاسل 60 سے زائد بے گناہ پاکستانی مچہیروں کو آزاد کیا جائے ان حالات میں قیدی مچہیروں کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی زندگیوں کے لئے فکر لاحق ہے کہ انکو زندان میں کورونا وائرس جیسے وباء کے بچاو کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں ہوگا لہذا انسانی بنیادیوں پر ماہی گیروں کو رہا کیا جائے۔اس نے کہا عالم امن میں قیدیوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر رہائی دی گئی حالانکہ وہ قیدی جرائم پیشہ افراد ہیں مگر پیٹ گذر کی خاطر پاکستانی پانیوں سے دہشتگردی کی آڑ میں بلاجواز گرفتار کرکہ سالوں تک قید کئے گئے غریب مچہیرے ہیں دہشتگرد نہیں ہے انکا قصور صرف یہی ہے کہ وہ پیٹ گذر کی خاطر چھوٹی بڑی کشتیوں میں سوار ہوکر سمندر میں مچہلی کے شکار کو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا اس بابت تمام انسانی حقوق کی تنظمیوں اور حکومت وقت کو غریب مچہیروں کی آزادی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ان کی رہائی ممکن ہوسکے اس نے کہاکہ انصار برنی ٹرسٹ اپنی اولین قومی ذمہ داریوں میں سے ایک یہی ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پہنسے قید افراد کی بازیابی کیلئے کاوشیں اور ہمیشہ آواز بلند کرنے سمیت حکومت کو بھی ان حالات سے آگاہ فراہم کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں