کراچی میں‌منشیات فروشوں‌ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 9 منشیات فروش گرفتار

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں‌جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں‌ جاری ہیں. بلدیہ ٹاؤن حاجی قاسم کالونی میں پولیس کارروائی کے دوران 2 ملزمان پکڑے گئے.ملزمان کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔۔۔دونوں‌ کو مزید کارروائی کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا۔ چنیسرگوٹھ میں منشیات کے اڈے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے چھاپے کے دوران 7 مشتبہ افرادکو حراست میں‌لے لیا گیا. ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں