چند ہزارراشن بنا کر سیاسی رہنماوں اور کارکنان کو نوزانا نفرت و تعصب کی اعلی مثال ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سابق رکن اسمبلی کامران اختر نے کہا کہ ہم بطور اہلیان کراچی سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں لاک ڈاون کی وجہ سے شہر کی 60 سے 70 فیصد آبادی انتہائ پریشانی میں مبتلا ہیں بے شمار گھرانے فاقہ کشی کی سی صورتحال سے دوچار ہیں حکومت کے دعوے لاکھوں راشن بیگ تقسیم ہوچکے معلوم کرنا چائیں گے لاکھوں بیگ کہاں تیار اور کہاں تقسیم کئیے گئے بلدیہ اورنگی نیو کراچی سرجانی کورنگی لیاری کیماڑی ملیر لانڈھی قائد آباد لیاقت آباد ناظم آباد گلستان جوہر رنچھوڑ لائن لائزایریا گارڈن پاک کالونی سمیت بے شمار علاقوں میں حکومتی راشن نامی کوئی چیز دیکھنے کو نہیں ملی چند سو یا چند ہزار راشن بنا کر سیاسی رہنماوں اور کارکنان کو نوزانا نفرت و تعصب کی اعلی مثال ہے عوام کے پیسوں سے عوام کو راشن اور دیگر ریلیف فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں