سانگھڑ: پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت مستحق گھروں تک راشن کی فراہمی

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)سانگھڑ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مختلف غیر سرکاری تنظیمیں بھی سرگرم ہوچکی ہیں جو مستحق افراد کو گھروں تک راشن پہنچا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں گذشتہ رات کو ہینڈز کی جانب سے سانگھڑ کے مختلف محلوں میں 200 گھروں میں راشن تقسیم کیا۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ مینجر ہینڈز سانگھڑ منصور جبار میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 200خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر منصور جبار میمن نے کہا کہ ہینڈز تنظیم ہر مشکل وقت میں عوام لاناس کے ساتھ ہوتی ہے اور اس وبائی صورتحال میں بھی غریب عوام کی مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم کی رضاکار ٹیم راشن تقسیم کرنے کے علاوہ عوام کو کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق آگاہی بھی دے رہی ہے دیہاتوں کے لوگوں کو اس مرض سے بچنے میں مدد مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں