ڈاکٹرز کرونا وبا کے خلاف مزاحمت کے سرخیل ہیں، ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ ڈاکٹرز کروناوبا کیخلاف مزاحمت کے سرخیل ہیں۔ کروناوبا کے دوران لاہور میں ڈاکٹرز کی تضحیک اوران پرتشدد ناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔کروناوبا کے دوران بزدار حکومت کی بدانتظامی مزید ایکسپوزہوگئی ہے۔کروناسے بچاﺅ کیلئے حفاظتی سامان کاتقاضاکرنے کی پاداش میں ڈاکٹرز پر تشدد نے پاکستانیوں کے سرشرم سے جھکادیے ہیں۔اگر پنجاب کااقتدار بزدارکی بجائے کسی بردبار کے پاس ہوتا تو ڈاکٹرز پرہاتھ اٹھانے کی بجائے انہیں سلیوٹ کیاجاتا۔ڈاکٹرز کوہرقسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے،خدانخواستہ ہمارے مسیحا محفوظ نہ رہے توبیمارانسانیت کی خدمت کون کرے گا ۔ہم تشدد کاسامنا کرنیوالے ڈاکٹرز سے معذرت خواہ جبکہ بزدار حکومت کے منفی اقدام کیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔ عہدجمہوریت میں اس قسم کے آمرانہ ہتھکنڈوں کاکوئی جواز نہیں ،بزدار حکومت کی آمرانہ روش تبدیل نہ ہوئی توپنجاب میں آئینی تبدیلی کے حامی اٹھ کھڑ ہوں گے ۔ مقررین ایک اجلاس خطاب کر رہے تھے۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا ،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ،ممتازاعوان ،ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم،جان محمدرمضان ،رانافیاض امین ایڈووکیٹ ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدر بلوچستان کامران خان بازئی ،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو ،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ ہمارے ملک کاالمیہ دیکھیں، ڈرائیوراور پلمبرسمیت کسی بھی معمولی ملازمت کیلئے تجربہ کارہوناضروری ہے جبکہ اناڑی اورانتظامی صلاحیت سے عاری لوگ اس ریاست کے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ منتخب ہوسکتے ہیں۔نااہل حکمرانوں کی شعبدہ بازی نے سیاست اورمعیشت سمیت ریاست کے ہراہم شعبہ کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالی امداد کے نام پرمفلس اورمستحق کی عزت نفس تار تار نہ کی جائے۔حکومت کواپنی سمیت اورترجیحات فوری درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں