شادی ہال ویٹرز کے لئے حیدرآباد پولیس کی جناب سے راشن کی تقسیم

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی دنیا سمیت پاکستان میں پھیلی وبا کرونا جس سے بچاؤ کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے نافذ لاک ڈاؤن جس سے معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہوا وہاں ایک طبقہ شادی ہالز اور ہوٹلز پر روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے ویٹرز ہیں

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے ایک چینل نے ان ویٹرز کی آواز اٹھائی جس کو سنتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد نے پہلا قدم اٹھایا

حیدرآباد کے ایک مقامی شادی ہال میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری اور پریشانی کے شکار ویٹرز کے درمیان حیدرآباد پولیس کی جناب سے راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے

ایس موقع پر ASP سائیٹ جناب انیل حیدر صاحب, ایس ایچ او A-سیکشن انسپیکٹر حاکم علی جلبانی اور دیگر موجود تھے

راشن کے حصول کیلئے آئے ویٹرز نے ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو اور حیدرآباد پولیس کیلئے دعا خیر کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اس تعاون پر کہا کہ اس مشکل وقت میں حیدرآباد پولیس ہمارے لئے مسیحا بن کر سامنے آئی اور ساتھ مقامی نیوز چینل کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہماری آواز آگے تک پہنچائی

اپنا تبصرہ بھیجیں