ٹنڈوآدم: زائدالمعیاد پتی نکلنے پر راشن فراہم کرنے والے ٹھیکیدار سے معاہدہ ختم

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے ٹنڈو ٓآدم میں سرکاری سطح پر راشن کی تقسیم کے دوران چائے کی زائد المعیاد پتی نکلنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے راشن فراہم کرنے والے ٹھیکیدار سے معاہدہ ختم کرلیا ہے اور ان کی ادائیگی بھی روک لی ہے اور اس حوالے سے ایک جانچ کامیٹی تشکیل دی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کو سانگھڑ طلب کرلیا ہے جس نے شہدادپور میں موجود راشن کو چیک کرنے کے بعد اس کو معیاری اورصحتمند قرار دیا ہے اور دیگر علاقوں میں بھی راشن کی چکاس کا عمل جاری ہے۔ آج ڈی سی آفسی سے جارہ کردہ ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی ہدایات پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے شہدادپور میں موجود راشن کی چکاس کی جس کے دوران چائے کی پتی، گیھ، چانول، چینی اور دیگر راشن کو معیاری اور صحتمند قرار دیا اور راشن کی پیکنگ پر بھی اعتماد کا اظہار کیاجس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ای سی شہدادپور کو راشن تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ انوں نے بتایا کہ اس معاملے کے متعلق ایک جانچ کامیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی رپورٹ کے بعد ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ فوری طور پر راشن فراہم کرنے والے ٹھیکیدارسے معاہدہ ختم کرلیا گیا ہے اور ان کی ادائیگی بھی روکی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ فوری طور راشن مہیا کرنے والے کمپنی کو راشن واپس کریں اور راشن کی چکاس کے بعد ہی تقسیم کا عمل شروع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں