وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر ملتان میں موجود خواتین اور عملے کی سکریننگ کے لئے کمشنر ملتان کو خط

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ہدایت پر وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر ملتان میں موجود خواتین اور عملے کی سکریننگ کے لئے کمشنر ملتان کو خط لکھ دیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن سے سنٹر کے عملے اور وہاں موجود خواتین کی کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مکمل سکریننگ اور عمارت کی کلورینیشن کی درخواست کی گئی ہے۔

خط ڈائریکٹر جنرل پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی جانب سے لکھا گیا ہے۔

وقت کا تقاضا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور عملے اور ظلم و ستم کی ستائی سنٹر میں موجود خواتین کے کووڈ-19 سے بچاو کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

اسی خدشے کے پیش نظر اور سنٹر کی عمارت کو کرونا وائرس سے بچاو کے لئے کلورین سپرے کا بھی کہا گیا ہے۔ چیئر پرسن

اپنا تبصرہ بھیجیں