سٹیزن ویلفئیر نے سانگھڑ کے 200 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا

سانگھڑ( پریس ریلیز)سانگھڑ میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث گھروں تک محدود ہونے والے افراد میں کی مدد کے لئے جہاں سرکاری سطح پر کوششیں جاری ہیں وہاں مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیمیں بھی اپنا کرادار ادا کر رہی ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی تنظیم سٹیزن ویلفیئر کے نمائندے آج سانگھڑ پہنچے اور 200 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج سانگھڑ میں راشن تقسیم کرنے کے تمام تر انتظامات سانگھڑ کے سماجی کارکن عامر راجپوت اور ان کی ٹیم سرانجام دئے۔ اس موقع پر سٹیزن ویلفیئر تنظیم کراچی کی رہنماء نورین جمال نے کہا کہ سانگھڑ ان کا ابائی شہر ہے اور کورونا وائرس کی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں سانگھڑ کے لوگوں کو بھول نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ان تنظیم نجی سطح پر کام کر رہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات چندہ دیتے ہیں جس کی بنیاد پر صوبہ سندھ اور بلوچستان میں امدادی سرگرمیاں منعقدکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے بعد دیگر اضلاع میں بھی راشن تقسیم کیا جار ہا ہے۔ اس موقع پر سانگھڑ کے سماجی رہنماء عامر راجپوت نے کہا کہ سانگھڑ میں سٹیزن ویلفیئر سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ لاک ڈاؤں کے باعث ضلع بھر میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کی مدد کرنا انسانیت کے ناتی ہم سب کا فرض بنتا ہے۔ اس موقع پر سٹیزن ویلفیئر کراچی کی رہنماء بختاور جمال، ریاض علی، پروفیسر نواز کہنبھر، ہینڈز سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ مینجر منصور جبار میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں