الخدمت فاؤنڈیشن کا پیغام ،کرونا وائرس کا علاج رجوع الی اللہ اور احتیاط ھے

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ پاکستان کی صدر کلثوم رانجھا نے کرونا ریلیف مہم 18مارچ تا 18 اپریل کی رپورٹ جاری کرتے ھوئے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران 22000 الخدمت رضاکاروں نے ایک ارب کی رقم سے 50 لاکھ سے زائد سفیدپوش ضرورتمندوں کی گھر گھر جاکر مدد کی ہے۔انھوں نے الخدمت رضاکاروں کے کام کی تحسین کی اور کہا کہ اپنے لئے جینا اور اپنے لیے کچھ کرنا تو کوئی کمال کی بات نہیں، دوسروں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھنا اور دوسروں کے لئے کچھ کر گزرنا ہی کمال ھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے حضور سر بسجود ہیں جس کے فضل و کرم اور توفیق سے یہ سب ممکن ھوا۔خدمت کا یہ سفر اور زیادہ جوش وجذبے سےجاری رہے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ پاکستان کا پیغام مشکل میں پھنسی انسانیت کے نام ہے۔۔۔کہ تم اکیلے نہیں۔مشن ایثار کے تحت پردہ کئے ھوئے خواتین رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد پاکستان بھر میں الخدمت کے کاموں میں پیش پیش ھے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کا پیغام ،کرونا وائرس کا علاج رجوع الی اللہ اور احتیاط ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں