گونگے بہروں کی جانب سے راشن نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) گونگے بہروں کی جانب سے راشن نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، کئی مرتبہ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں گئے لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیھاڑی دار مزدور ہیں لیکن ہمیں راشن سمیت مالی مدد بھی نہیں کی گئی ہے . ہمارے مطالبے حکومت سندھ فوری پورے کرے اور راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کہ ہمیں احساس پروگرام میں شامل کیا جائے، مظاہرین کو پریس کلب تک جانے سے پہلے ہی پولیس نے منتشر کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں