بیس بال پلیئرز گھروں میں خود کو محفوظ رکھتے ہوئے ٹریننگ کی ہدایات پر عمل کریں.فخر شاہ

کوٹری/لاہور( ایچ آراین ڈبلیو )پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی ہدایات کے مطابق تمام بیس بال پلیئرز گھروں اور اپنے علاقوں میں خود کو محفوظ رکھتے ہوئے بیس بال کی ٹریننگ میں مشغول ہیں.اپنے پیغام میں سید فخر علی شاہ کا نوجوان کھلاڑیوں اور کوچز سے کہنا تھا ملک میں چونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور کھیلوں کی ہر قسم کی سرگرمیاں بھی بند ہیں تو کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں فزیکل فٹنس ٹریننگ اور بیس بال کی ٹریننگ بھی جاری رکھیں اور وقتاً فوقتاً اپنی ٹریننگ ویڈیوز فیڈریشن کو بھیجتے رہیں.اُن کا مزید کہنا تھا کہ کہ ایشین انڈر 12بیس بال چیمپئن شپ جوکہ جولائی میں تائیوان میں کھیلی جانی تھی کو کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ چیمپئن شپ نومبر میں کھیلی جائے گی۔ اسی طرح پہلی بیس بال فائیو چیمپئن شپ جوکہ اپریل میں ملائیشیا میں کھیلی جانی تھی کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ چیمپئن شپ بھی اکتوبر میں کھیلی جائے گی۔اگر یہ ایونٹس 2020میں نہ کھیلے جاسکے تو 2021 میں ان کا انعقاد کیا جائے گا.سید فخر شاہ نے کوچز کو بھی ہدایت دی کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اُن کی ٹریننگ وغیرہ کی نگرانی کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس وائرس کا پاکستان میں خاتمہ کردیا جائے گا اور اسپورٹس کی سرگرمیاں ایک بار پھر پوری ملک میں شروع ہو جائیں گی.نیز فیڈریشن کے صدر کی ہدایات کی روشنی میں وومین ونگ کی سیکریٹری عائشہ ارم نے بھی وومینز کو اسی انداز سے اپنی پریکٹس اور فٹنس پروگرام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ وہ سندھ میں ہونے والی نیشنل چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لیئے تیار رہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں