مختلف کارروائیوں میں26ملزمان گرفتار ، اسلحہ ومنشیات برآمد

سندھ (ایچ آراین ڈبلیو)لاڑکانہ میں6،ٹھٹھہ میں3، ڈگری میں1اور محراب پور میں 18افراد پکڑے گئے-سندھ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں26ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی ہیں ۔ لاڑکانہ میں رتوڈیر وپولیس نے ملزم انور لولائی کو پستول اور گولیوں سمیت، فتح پور پولیس نے روپوش ملزمان شہمیر ناریجو، عزیزاللہ اور عبداللہ ناریجو کو جبکہ سول لائن پولیس نے ملزم شاہد چانڈیو کو ریوالور اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ ٹھٹھہ میں پولیس نے ایک گاڑی سے 70 کلو کتھا ،30کلو چھالیہ اور گٹکے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کرکے دو ملزمان محمد سلیم اور سید عقیل عباس کو گرفتار کرلیا ۔ ڈگری پولیس نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی رقم میں کٹوتی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ محراب پور پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 18افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں