ڈی آئی جی شرجیل کھرل کی ہدایت پر ٹاسک فورس کا گارڈن تھانہ کا دورہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کے احکامات پر ساؤتھ زون میں قائم کی گئی ٹاسک فورس نے نبی بخش اور گارڈن تھانے کا وزٹ کیا۔ تھانہ ہیڈ محرر اور تھانے میں موجود جملہ اسٹاف کو افسران بالا کے احکامات بتائے گئے اور تھانے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ٹاسک فورس نے ہدایت کی کہ ماسک، سینیٹائز اور صابن وغیرہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ہیڈ محرران کو ایس او پی پر لازمی عمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں