شوبزمیں کامیابی کے لئے کبھی شارٹ کٹ کا سہارا نہیں لیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) شوبزمیں کامیابی کے لئے کبھی شارٹ کٹ کا سہارا نہیں لیا موجودہ مقام اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر حاصل کیا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ جنت مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز ایک وٹس اپ گروپ میں ایک صحافی کے ساتھ جو غلط فہمی پیداہوئی تھی وہ ختم ہوگئی ہے مگر کچھ لوگ اس کو بات کا بتنگڑ بناکر مذیدغلط فہمیاں پیداکرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں میں انہیں بتادینا چاہتی ہوں کہ ایسا اب کچھ نہیں ہے جنت مغل نے کہا کہ وہ شروع سے ہی میڈیاکی عزت کرتی آئی ہیں کیونکہ میڈیااورشوبزکاچولی دامن کا ساتھ ہے دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں جنت مغل نے مذیدکہاکہ ان کی دوفلمیں عید الفطرپرریلیزہورہی ہیں انشاء اللہ ان فلموں کی کامیابی سے وہ اپنی اداکاری کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں