خدمت خلق فاؤنڈیشن کا سیکڑوں افراد کو ان کی دہلیز پر افطار فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) خدمت خلق فاؤنڈیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مختلف ٹاؤنز کے اشتراک سے متاثرین لاک ڈان کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں مختلف علاقوں میں راشن اور غذائی اجناس کی تقسیم کا عمل جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ علاقوں میں عارضی کچن کے توسط سے سینکڑوں افراد کو کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔اب فیڈرل بی ایریا ٹاؤن نے رمضان المبارک میں تحفہ افطار کے عنوان سے سینکڑوں افراد کو ان کی دہلیز پر افطار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں رمضان المبارک میں افطار فراہم کرنے والے رضاکاروں کی تربیت کی گئی۔فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کی تحفہ افطار اسکیم کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک پیغام میں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ اس پروگرام کو وسعت دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ رمضان المبارک میں متاثرین لاک ڈان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا لہذا ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ ہم ان کی دادرسی کیلئے ان کی دہلیز تک پہنچنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں