پیپلز پارٹی اور پی یو جے زیر اہتمام بیٹ رپورٹرد میں حفاظتی کیٹس کی تقسیم

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو ) یپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پبلک ریلیشن چوہدری سجاد کی بیٹ رپورٹرز کے لیے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی کٹس کی تقسیم کیں۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن اورلاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور پی یو جے کے ممبر ایگزیکٹو شہزآد ملک نے حفاظتی کیٹس وصول کیں ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ محی الدین۔نائب صدر قذافی بٹ ۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔ جمال احمد اور ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ بھی موجود تھے
چودھری سجاد نذیر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول کی ہدایت پر حفاظتی کٹس تقسیم کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی اس مشکل گھڑی میں پورہ قوم اور میڈیا ورکرز کے ساتھ ہے ۔ہم سمجھتے ہیں میڈیا کے ساتھی کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن فورس کا حصہ ہے ۔پارٹی میڈیا کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔۔انہوں نے مزید کہ شہریوں میں ستی روٹی تندور بھی شروع کر رہے ہیں۔ جہاں۔مزدورں اور غریب لوگوں کو ستی روٹی اور کھانا ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں