پشاور: تھلیسیمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے کیمپ

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو)آج بروز بدھ تھلیسیمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے بلا ئندا سکول نشتر آباد میں ایک کیمپ لگایا گیا جس میں یوتھ ایم ایز سمیت پورے بہت سے لوگوں نے خون کے عطیات دیئے اس موقع پر ایم پی اے رابعہ بصری نے کہاکہ لاک ڈان کے وجہ سے تھلیسیمیا بچوں کو خون کی بہت اشد ضرورت لہذا درد دل رکھنے والے لوگ اپنی قریبی تھلیسیمیا سنٹرز میں خون کے عطیات دیکر معصوم جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ تھیلیسیما کے بچوں کو خون کی ضروت ہوتی ہے اور انکو خون تبدیل کرنا پڑتاہے یہ ایک جان لیوا بیماری ہے لہذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ کیمپ میں آکر تھلیسیمیا کے بچوں کو خون کے عطیہ دیں اور انکو زندگی کا تحفہ دیں تاکہ انسانی جانیں بچ سکے اس موقع پر ایم پی اے رابعہ بصری نے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پاک یوتھ پارلیمنٹ کے ایم پی ایز کو خراج تحسین کیا جنہوں نے خون کے عطیات د ئیے جبکہ ایم پی اے رابعہ بصری نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے حوالے سے بلڈ ڈونیشن سوسائیٹی پاکستان اور ریجنل بلڈ سنٹر پشاور کو خراج تحسین کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں