فسٹ فاؤنڈیشن نے سانگھڑ کے مستحقین میں 300 راشن بیگز تقسیم کئے

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج میں کراچی کی غیرسرکاری تنظیم فسٹ فاونڈیشن کے عہدیداروں نے عامر راجپوت اور انکی ٹیم کے تعاون سے مستحق خواتین و مردوں میں تین سو راشن بیگز تقسیم کیے
اس موقع پر فسٹ فونڈیشن کے رہنماء علی میمن علی جعفرانی،جنید میمن و دیگر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے عام آدمی سخت مشکلات کا شکار ہے انسانی جزبہ کے تحت سندھ کے مخلتف علاقوں بشمول سانگھڑ کے اب تک پندرہ ہزار راشن بیگز تقسیم کیے گئے ہیں انھوں نے کہا بہت خوشی کی بات ہے کہ عامر راجپوت اور انکی پوری ٹیم نے سماجی فاصلے کے اصولوں اور نظم وضبط کو برقرار رکھتے ہوئے انتظامات کیے مستحق خواتین و مردوں کو الگ الگ عزت واحترام کے ساتھ راشن تقسیم کیا گیا
انھوں نے کہا یہ وقت کسی پر تنقید کرنے کا نہیں بلکہ صاحب حثیت حضرات کے کردار کا ہے ہمیں دوسروں کی طرف دیکھنا نہیں بلکہ اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے بھوکی عوام تک راشن پہنچانے کے مشن کو پورا کرنے کا ہے
اگر عوام کے منہ تک نوالہ پہنچ گیا تو انشا اللہ ہم کورونا کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے
انھوں نے کہا حکومت کی طرف دیکھنا اورحکومت کوتنقید کرنےسےعوام کے پیٹ کی آگ نہیں بج سکتی بلکہ عملی اور مثبت اقدامات کرتے ہوئے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرنے سے عوامی مشکلات میں کمی واقع ہوگئی انھوں نے درمندانہ طور مخیر حضرات کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے
اس موقع پر عامر راجپوت نے فسٹ فونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سانگھڑ میں لاک ڈاؤن سے عوام بہت پریشان ہے مزید امداد کی ضرورت ہے مستحق افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے
بہترین اقدامات کرنے پر پولیس کے کردار کو سرہا گیا اس موقع پر پروفیسر نواز کمبھر پرنسپل کالج اعجاز شاہ ایس ایچ او رشید احمد چانیو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں