جیکب آباد پولیس کی کارروائی،ریلوے ٹریک اڑانے والے ملزمان گرفتار

جیکب آباد(ایچ آراین ڈبلیو) جیکب آباد پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ریلوے ٹریک کو اڑانے والے تین دہشتگرد گرفتار ، گرفتار دہشتگردوں سے تین کلو بارودی مواد برآمد ، تھانہ دودا پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا-نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گڑھی خیرو کے تھانہ دودا پور حدود میں تاجو شاخ کے مقام پر خفیہ اطلاع پر پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کا رروا ئی کرتے ہو ئے تین دہشتگردوں ہنگوبگٹی ، بالاچ بنگلانی ، کریم ڈنو بنگلانی کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے تین کلو با رودی مواد بھی برآمد ہوا ہے-تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے 2015 میں سکھر ریلوے ٹریک کو بم سے اڑایا تھا جس کے باعث کراچی سے پنجاب جا نے والی ٹرین کا خاصا نقصان ہوا تھا اور 28 جون 2015 کشمور ریلوے ٹریک پر بھی دھماکہ انہی دہشتگردوں نے کیا تھا اور آج بھی یہ کہیں دھماکا کرنے جا رہے تھے ۔ ڈی ایس پی عبدالمجید ابڑو نے بتایا کہ گرفتار تینوں دہشتگردوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ دودا پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں