گرین لائن منصوبہ،اہم ترین حصہ ناظم آباد بس انٹرچینج نوے فیصدمکمل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو ) گرین لائن بس منصوبے کا اہم ترین حصہ ناظم آباد بس انٹرچینج تین ماہ کی تاخیرکے بعد بھی نا مکمل رہ گیا ، انتظامیہ نے انٹرچینج کے ایک حصے کو عوام کے لیے کھول دیا،ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدری سے اورنگی ٹائون کی جانب جانے والے مسافروں کو آسانی ہوگئی ۔ اسی کروڑ کی لاگت سے تیار کیا جانے والا گرین لائن بس منصوبے کا اہم ترین حصہ ناظم آباد بس انٹرچینج نوے فیصد مکمل ہوگیا ۔ انٹرچینج کے ایک ٹریک کو عوام کے لیے کھول دیا گیا-تفصیلات کے مطابق ٹریک حیدری سے اورنگی ٹائون جانے والے مسافروں کو سہولت دے گا ۔ بس انٹرچینج کو فروری میں مکمل ہونا تھا لیکن تجاوزات کے سبب تین ماہ کی تاخیر ہوگئی تاہم نئے عوامی منصوبے کو ترستے کراچی والے اس پر بھی خوش ہیں ۔واضح رہے کہ انتظامیہ کے مطابق بس انٹرچینج کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد رواں ماہ وزیر اعظم اس کا افتتاح کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں