صنعتیں چلانے اور ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنا ناگزیر، بچودیوان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چئیر مین بچو عبد القادر دیوان نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے تناسب سے پاکستان میں پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام اور صنعت کاروں کو معاشی مسائل سے نجات دلانے کے معاملے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گنجائش کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے سے گریزاں ہے. ملکی ٹرانسپورٹ نظام کے بڑے حصے کا انحصار سی این جی پر ہے جو بدستور مہنگی ترین سطح پر ہے. صنعتوں کا پہیہ چلانے کے لئے دنیا کی مہنگی ترین بجلی کی قیمتوں کے پر کاٹے بغیر برآمدات میں اضافہ خواب ہی رہے گا. پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چئیر مین بچو عبد القادر دیوان نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاس کے شرکا علاوالدین، رحمت غازی، نور الاسلام، رحمن گل، عبد الرحیم، حاجی محمد اسلم، عبد المجید باسا،شیخ محمد حسین، بلال شکور، محمد رفیق، محمد جہانگیر، گل زمین،محمد کمال، عبد المالک، زین العابدین جاوید، عبد الرحیم، محمد ذاکر حسین، ناصر الدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی سی کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیا اور کہا کہ قوم کو کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معاشی بد حالی سے نکالنے کے لئے حکومتی اقدامات اور غیر سنجیدہ اور ناکافی ہیں. حکومت سی این جی قیمتیں بھی کم کرے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی. آنے والے مہینوں میں بجلی کے بل کرونا سے زیادہ تباہی لائیں گے. صنعتیں چلانے اور ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنا ناگزیر ہوگیا ہے.کراچی کی صنعتوں کو زندہ رکھنے کے لئے کے الیکٹرک کے منہ زور گھوڑے کو لگامیں نہ ڈالی گئیں تو کورنا سے بچ جانے والے پاکستانیوں کی چیخیں کراچی الیکٹرک کے بجلی کے بل نکال دیں گے. حکومت واپڈا اور کے الیکٹرک کی طرف سے فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمتوں پر بلا تاخیر نظر ثانی کرے. بجلی کی قیمتوں کو موجودہ سطح سے نصف تک لا کرپاکستان کی دم توڑتی صنعتوں کو نئی زندگی دی جا سکتی ہے. کورونا لاک ڈاؤناور بجلی کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صنعتیں بند ہیں اور مزدوروں محنت کشوں کے گھروں کے چولھے بجھ چکے ہیں. وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ سندھ کی معیشت، صنعتوں اور کاروباری طبقات کے مسائل کے حل کے لئے سرجوڑ کر بیٹھیں اور معیشت کا بھٹہ مکمل طور پر بیٹھ جانے سے پیشر صنعتوں، ٹرانسپورٹرز اور عوام کے زیر استعمال توانائی کے تمام ذرائع کی قیمتوں کو آسمان سے واپس زمین تک لائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں