گرمی بڑھنے کیساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شارٹ فال 5550 ہو گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 550 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی بند جبکہ دیہاتوں میں چودہ گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب 19550 میگاواٹ جبکہ پیداوار 14000 میگاواٹ ہے۔ گذشتہ دس روز کے دوران شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ بڑھا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پانی سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ جنکوز سے 2500 میگاواٹ اور آئی پی پیز سے 8000 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں