سی سی پی او آفس میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز رینک لگانے کی تقریب

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) سی سی پی او آفس میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں ترقی پانے والے اہلکاروں کو سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائے۔ سی سی پی او لاہور نے گزشتہ روز ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئیز پر 400 اہلکاروں کو پروموٹ کیا تھا۔ اس موقع پر سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ بروقت اور میرٹ پر ترقی ملنا تمام اہلکاروں کا حق ہے۔ ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا محکمانہ ترقی کا عمل تیز ہونے سے محکمہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری رہے گا۔ایس ایس پی ایڈمن کی دیگر اہلکاروں کو جلد ازجلد اے سی آرز مکمل کرنے کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ اے سی آرز مکمل ہونے پر مزید اہلکاروں کو ترقیاں دی جائیں گیں۔ رینک پانے والوں میں محمد علی حمزہ، شاہد جاوید، شہزاد احمد، محمد عمران، محمد ارشد، انیس شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں