ڈاکٹر فاروق ستار سے کے ایم سی محکمہ باغات لیبر ڈویژن کے ساتھیوں کی ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بھائی کی رہائش گاہ پی آئی بی پر کے ایم سی محکمہ باغات لیبر ڈویژن کے ساتھیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے کامران فاروقی بھائی، جمال بھائی اور رنچھوڑ لائن ٹاؤن کے سینیئر ساتھی منصور بھائی بھی موجود تھے۔

کے ایم سی محکمہ باغات لیبر ڈویژن کے ساتھیوں نے ڈاکٹر فاروق ستار بھائی کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ڈپارٹمنٹ میں ہونے والے کرپشن کے بارے میں آگاہ کیا۔

ساتھیوں نے سربراہ تنظیم ( ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر مکمل بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں