زہریلی شراب نے ایک اور زندگی ختم کردی،25 سالہ نوجوان دم توڑگیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انفٹری روڈ پرعسکری الیون کا رہائشی 25 سالہ حسین بلال اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کررہا تھا کہ اس کی حالت غیرہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس سے قبل شیراکوٹ میں بھی تین دوست زہریلی شراب پینے سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں