پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،شہبازشریف

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) تعلیم اورصحت کے شعبوں کی پائیدار ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں 2018 میں ملک سے اندھیروں کے بادل چھٹ جائیں گے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی پر تمام تر توجہ مرکوزہے-تفصیلات کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا معیشت کے استحکام کیلئے زرعی شعبہ کی ترقی نہایت اہمیت کی حامل ہے ، آئندہ مالی سال میں زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں کو انتہائی تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں