دومنشیات فروش بلدیہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) بلدیہ میں پولیس نے کارروائی کرکے دوملزمان گرفتارکرلیے۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان سیف اللہ اور شہزاد کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوریا آباد میں ایف سی اہلکار اپنی ہی بندوق کی گولی چلنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حافظ اللہ واقعے کے وقت تنہا تھا۔ دوسری جانب سی ویو کے قریب کار کی موٹر سائکل کو ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں