الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) آج الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی- چیف الیکشن کمشنر کا استفسار کیا کہ کیا ایسا ہی کیس سپریم کورٹ میں بهی زیر سماعت نہیں،جس ہر اکرم شیخ نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں دائر کیس کے فریقین میں فرق ہے، اکرم شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کے اوپر لگائے گئے الزامات میں بھی فرق ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ اس کیس کا فرق سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر پڑے؟ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث دوسرے کیس بهی غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی- عمران خان کے خلاف دائر درخواستوں میں اثاثہ جات کی غلط تفصیلات، اثاثے چھپانے اور قرضہ معاف کرانے کا الزام ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں