افغان حدود میں کھڑے چار ٹرالر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی زد میں آکر تباہ

طورخم (ایچ آراین ڈبلیو) افغان حدود میں کھڑے چار ٹرالر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی زد میں آکر تباہ، ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ عینی شاہد نے مزید بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی زد میں آکر چار گاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے گآڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم موسلادھار بارش شروع ہونے سے آگ بجھ گئی۔ بتایا گیا ھے کہ ان میں دو گاڑیاں شنواری جبکہ دو اتمانزو کی ہیں اور جاں بحق ڈرائیور کا تعلق بھی شنواری قبیلے سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں