آخری بارکہہ رہے ہیں کہ عدالتوں کی تضحیک نہ کریں، چیف جسٹس

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) آج سپریم کورٹ میں لیگی رہنماوں کی کیس پرتبصرے پرشدید اظہاربرہمی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے دانیال عزیزاورحنیف عباسی کوروسٹم پربلالیا- چیف جسٹس نے دانیال عزیز سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے کیا امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، دانیال عزیزصاحب ہمیں بتائیں؟ چیف جسٹس نے کہا کہ آخری بارکہہ رہے ہیں کہ عدالتوں کی تضحیک نہ کریں، بے اعتباری اوربے اعتمادی کی بیماری کوختم کریں، یہ آُپ کے ادارے ہیں، ان کو مضبوط کریں، ہم بہت تحمل کا مظاہرہ کررہےہیں، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم مکمل طورپراس کیس پرکمنٹ کرنے سے روک دیں گے، آپ کی آزادی اظہاررائے کیا، اس کی تشریح ہم نے کرنی ہے، دانیال عزیز نے کہا کہ اگرعدالت سےمتعلق کوئی غلطی ہوتومعاف کردیں، حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عدالتی ہدایات پر من وعن عمل کریں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں