ایک ارب چالیس کروڑمالیت کی اراضی ہڑپ کرنیکا منصوبہ خاک ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایک ارب چالیس کروڑ مالیت کی اراضی ہڑپ کرنے کا منصوبہ خاک میں مل گیا،سروے سپریٹنڈنٹ کی رپورٹ میں حقائق بے نقاب ہوگئے،سیکریٹری بلدیات نے ڈپٹی کمشنر غربی ودیگر سرکاری افسران سمیت لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو خط بھیج دیا،سفاری ایسوسی ایٹ کے زیر قبضہ زمین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نکلی،ایم ڈی اے کے موقف کو تسلیم کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار سے متصل 80ایکٹر اراضی پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر غربی کے مابین جاری تنازعہ کا گذشتہ روز ڈراپ سین ہوگیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سروے سپریٹنڈنٹ نے ٹیکنیکل اسٹاف کی موجودگی میں اراضی کی حدبندی کا تفصیلی سروے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر،مختیار کار اور تپے دار بھی موقع پر موجود تھے،تفصیلی سروے کے بعد سروے سپریٹنڈنٹ نے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سفاری ایسوسی ایٹس کے زیر قبضہ 80 ایکٹر اراضی میں67-27 ایکٹر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہے،رپورٹ میں سروے نمبر37-35 اور ناکلاس نمبر137 اور ناقبولی سروے نمبر40 ٹپہ تیسر سب ڈویژن منگھوپیر بتایا گیا ہے،سروے سپریٹنڈنٹ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گلشن معمار ہاﺅسنگ اسکیم کی 80ایکٹر اراضی کے حوالے سے ایم ڈی اے کا موقف درست تھا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر غربی نے ایم ڈی اے کی اسکیم 45میںبلاجواز مداخلت جاری کررکھی تھی اور اس سلسلے میں ٹمبر مارکیٹ کی سفاری ایسوسی ایٹ کو پہلے سے الاٹ اراضی پر سرکاری سرپرستی میں ڈیمالیشن کرائی تھی اور مذکورہ زمین پر جعلساز لینڈ مافیا کو تعمیراتی کام کرنے کی اجازت دیدی تھی،مذکورہ صورتحال پرایم ڈی اے نے تفصیلی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کی جس کے بعد سروے سپریٹنڈنٹ نے حد بندی کیلئے ٹیکنیکل اسٹاف کے ہمراہ سروے کیا تو حقائق کھل کر سامنے آگئے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر غربی کے تمام تر دعوے زمین بوس ہوکر رہ گئے ہیں،ا س سلسلے میں گذشتہ دنوں سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے ایک تفصیلی خط چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر غربی فیاض عالم سولنگی نے سوشل میڈیا پر جھوٹے الزام اور نازیبا مواد لکھ کر ایم ڈی اے کے افسران کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری بلدیات نے مذکورہ اراضی پر ہونے والے تنازعہ کا ذمہ دار ڈپٹی کمشنر غربی اور محکمہ ریونیو کے دیگر افسران کو قرار دیدیا ہے، اور مذکورہ افسران اور لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی سفارشات کی ہیں،واضح رہے کہ اس سے قبل ایسوی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز( آباد) کی جانب سے بھی چیئرمین اینٹی کرپشن کو ڈپٹی کمشنر غربی کیخلاف کارروائی کی درخواست کی جاچکی ہے،موجودہ صورتحال میں ڈپٹی کمشنر غربی کیخلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں