حیدرآباد،موجودہ حالات کے پیش نظرپولیس ہیڈکوارٹرمیں اجلاس منعقد

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے ریڈر ایس ایس پی آفس اشفاق بھٹی صاحب کےہمراہ پولیس ہیڈکواٹرمیں ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی موجودہ حالات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا-اس موقع پر DSP سی آئی اے علی محمد مغل, DSP پھلیلی صابر علی گدی, SHO تھانہ پھلیلی INSP غلام مجتبی شیخ, SHO تھانہ پنیاری SIP زاہد جمیل اعوان, DSP چھلگری محمد ایوب مہر, SHO تھانہ چھلگری SIP زاہد اقبال چانڈیو, SHO تھانہ ہٹڑی SIP غلام فاروق راہوپوٹو, SHO تھانہ بڈھانی SIP عطا محمد کاکا, DSP ٹنڈوجام دوست محمد منگریو, SHO تھانہ ٹنڈوجام INSP محمد رحیم کھوسو, SHO تھانہ راہوکی INSP علی اصغر برہمانی, DSP حالی روڈ عبدالخالق جتھیال, ایڈیشنل SHO تھانہ حالی روڈ SIP محمد خان, SHO تھانہ مکی شاہ INSP نثار احمد ہالیپوٹو, DSP ہوسڑی میر لیاقت تالپور, SHO تھانہ ہوسڑی INSP جاوید احمد جلبانی, انچارج پولیس پوسٹ پبن SIP سید فیض علی شاہ, انچارج پولیس پوسٹ سیری SIP فدا حسین لغاری نے شرکت کی-ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے اجلاس میں آئے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے انکی کارکردگی رپورٹ طلب کی-ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے موجودہ حالات کے پیش نظر منشیات, چوری, ڈکیتی, موٹرسائیکل و موبائل اسنیچنگ سمیت ہونے والی دیگر وارداتوں کے حوالے سے سوالات کیے-ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے اجلاس موجود تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کئے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر و سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں اور اپنے متعلقہ حدود میں پولیس پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ کو مزید بہتر کریں اور دوران گشت مشکوک افراد کو اچھی طرح چیک کریں-ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ موجودہ حالات گزشتہ چند ماہ کے نسبت ٹھیک نہیں وجہ جو بھی ہو پر پولیس کو ہر حالات میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے آگے چٹان کی طرح کھڑا رہنا ہے تاکہ عوام کے تحفظ کو مکمل طور پر یقینی بنایا جاسکے-ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے اس موقع پر تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ کرونا وائرس بے قابو ہورہا ہے ایسے حالات میں ہم فرنٹ لائین فورس کو زیادہ احتیاط برتنی ہیں لہذا آپ خود کے ساتھ اپنے ماتحت پولیس جوانوں کا خیال کریں انہیں ہدایات دیں کہ وہ تمام تر احتیاط کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں