اسٹیل مل کے ورکروں کے حقوق کیلئے ساتھ کھڑے ہیں،چوہدری شجاعت حسین

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی جبری برطرفی کسی طور قابل قبول نہیں مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جو اسٹیل مل کے ورکرز کی امنگوِں کا ترجمان ہوگا ورکرز کے حقوق کے لیئے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو بے روزگار ہوتا نہیں دیکھ سکتے وہ مسلم لیگی و مزدور رہنما عبدالقیوم کی رہائش گاہ پر ان کی دعوت عصرانہ پر گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک جب بھی عدم استحکام کی طرف گیا ہمیشہ مسلم لیگ ق نے اسے مضبوط اور مستحکم کیا اور کرتے رہیں گے اس موقع پر میزبان عبدالقیوم نے محمد طارق حسن کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ( ق) میں فعال کردار ادا کروں گا ملک کی خدمت پارٹی کے نظم و ضبط کے ساتھ انجام دوں گا محمد طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ ( ق ) بڑی اور منظم جماعت ہے جو صرف عوام پاکستان کی فلاح کے لیئے کام کرتی ہے اور عبدالقیوم کا فعال کردار ادا کرنا خوش آئند ہے اور ان کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں